آزادکشمیر میں نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں ملیں ،پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملا،چوہدری ندیم اختر

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:16

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن آئر لینڈ کے صدر کوآرڈینٹر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری ندیم اختر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے ن لیگ ریاست کی سوداعظم جماعت ہے راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں جماعت نے تاریخی کارنامے سرانجام دئیے آزادکشمیر میں این ٹی ایس کا قیام سے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں ملیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملا سفارشی کلچر کے خاتمہ ہوا اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نے آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کردیا ان کی تین سالہ کارکردگی گزشتہ ستر سالوں پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زکواة ، بیت المال اور اساس پروگرام تینوں اداروں کو ضم کرکے ایک ادارہ ترتیب دیا جائے تاکہ غریب غربا ء کو زیادہ سے زیادہ ریلف اور امداد مل سکے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں