لیویز تھانہ حاجی شہر سے ملزم فرار غفلت برتنے پر چار لیویز اہلکار لاک اپ میں بند

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) لیویز تھانہ حاجی شہر سے ملزم فرار غفلت برتنے پر چار لیویز اہلکار لاک اپ میں بند تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے حاجی شہر میں تحصیلدار بالاناڑی میر ظریف کرد کی سربراہی میں لیویز نے دوران چیکنگ ایک موٹر سائیکل سے 22کلو چرس بر آمدکرکے ایک شخص کو گرفتار کیاتھا واقعہ میں ملوث ملزم شوکت علی ولد دوران خان مینگل نے شب گزشتہ لیویز تھانہ حاجی شہر کی روشندا ن سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر چار لیویز اہلکاروں کو لاک اپ میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم کی تلاش مقامی لیویز کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں