ھ*سال اول ایم بی بی ایس کے کورسز میں داخلوں کیلیے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان

منگل 26 مارچ 2024 18:40

mکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) بولان میڈیکل کالج کوئٹہ نے ایم ڈی کیٹ سیشن 2023-2024 برائے سال اول ایم بی بی ایس کے کورسز میں مکران میڈیکل کالج تربت، لورالائی میڈیکل کالج لورالائی، جھالاوان میڈیکل کالج خضدار، بولان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کوئٹہ اور ملک کے دیگر میڈیکل اداروں میں داخلوں کیلیے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدواروں کے ناموں کا فہرست پرنسپل بی ایم سی آفس میں آویزاں کردیا گیا ہے۔ کامیاب آمیدواروں کے ناموں کی فہرست بی ایم سی کی ویب سائٹbmc.edu.pk اور ڈی جی پی آر کے فیس بک پیج https://www.facebook.com/share/KY17eqEe8pzdPEJ3/?mibextid=qi2Omg اور ویب سائٹ www.dpr.gob.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں کامیاب امیدواروں کو فہرست کے شائع ہونے کے 10 روز کے اندر ضروری کاغذی کارروائی کیلئے پرنسپل بی ایم سی رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں