23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح ضلع کچھی میں بھی ملی جوش وجذبے کیساتھ منایا گیا

اتوار 24 مارچ 2024 16:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح ضلع کچھی میں بھی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی تقریب ڈی سی آفس کچھی بمقام ڈھاڈر میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حمزہ انجم کی صدارت میں پرچم کشائی کی گئی لیویز پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے پرچم سلامی دی اس موقع پر ریلی بھی نکالی گئی علازہ ازیں ضلع کی مختلف تحصیلوں میں محکمہ تعلیم کچھی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں طلبا طالبات نے ٹیبلو تقاریر اور ملی نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد سمیٹی مقررین نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو ماننے کا مقصد آبا اجداد کی لازوال قربانیوں کبھی فراموش نہیں کرنا پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا اس دن کو لاہور کے منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کیا گیا اس دن کی مناسبت سے آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اس ملک کی سلامتی وبقا کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے اور اسکی ترقی و خوشحالی کیلئے یکسوئی کے ساتھ کام کرینگے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں