اوستہ محمد گنداخہ کے نوجوان اپنے حقوق کی حصول کیلئے پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں ،محمد اکبر سومرو

منتخب عوامی نمائندوں نے چپ سادھ رکھی ہے ،ریاست کے فرائض میںشامل ہے وہ بنیادی حقوق فراہم کرے

جمعرات 5 نومبر 2020 17:02

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) اوستہ محمد،گنداخہ سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف نوجوانوں پر مشتمل گروپ سرکردہ محمد صدیق عمرانی کی قیادت میں قافلہ گزشتہ شام ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر پہنچ گیا قافلے میں شامل عادل جمالی،پروین میر سمیت دیگر کا ڈھاڈر بائی پاس بی این پی عوامی ،نیشنل پارٹی، تحریک جوانان پاکستا ن کچھی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںا بی این پی عوامی ضلع کچھی کے محمد اکبر سومرو،نیشنل پارٹی کے عبد اللہ بلوچ سمیت دیگر نے پیدل لانگ مارچ کی تحریک کے جوانوں کی پندرہ نکات کی حمایت کرتے ہوئے کہا اوستہ محمد گنداخہ کے نوجوان اپنے حقوق کی حصول کیلئے پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں لیکن انکے علاقے سے منتخب عوامی نمائندوں نے چپ سادھ رکھی ہے ریاست کے فرائض میںشامل ہے کہ وہ بنیادی حقوق فراہم کرے لیکن افسوس ستر سالوں سے بلوچستان کے عوام اپنے حقوق کیلئے ساراپا احتجاج ہیں لیکن حکمرا ن طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہیں انہیں عوام کی حقوق سے کوئی سروکار نہیں اس موقع پر اوستہ محمد گنداخہ پیدل لانگ مارچ کے سرخیل محمد صدیق عمرانی،عادل جمالی،پروین میر نے کہا کہ پندرہ نکاتی مطالبہ جوکہ اوستہ محمد کے عوام کی حقوق سے جڑے ہیں کیلئے پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں آج ہمیں پورا ایک ہفتہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک ہمارے حلقے سے منتخب نمائندوں نے کوئی رابطہ نہیں کیاانہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں دور جدید میں بھی عوام پانی،گیس کے لیے در در خوار ہیں ہمارے حلقہ سے سات دہائیوں سے منتخب ہونے والوں نے سوائے پسماندگی غربت مسائل کے عوام کو کچھ نہیں دیا اب مجبورا پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں اپنے حقوق لیکر رہے گے انہوںنے کہا کہ بنیادی حقوق ہمارا آئینی قانونی حق ہے جس سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے پیدل لانگ مارچ کرنے والوں کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ہیں لیکن ہمارے عزائم کمزور نہیں ہوئے ہمارا سفر جاری ساری رہے گا بعد ازاں بی این پی عوامی کچھی کے محمد اکبرو سومرو کی جانب سے شرکاء کیلئے ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں