فرزندسیموئل برکت ایم بھٹی اور خاندان مسیحی برادری صاحبزادہ حمید نواب ایم بھٹی کی بحیثیت خاندان سربراہ دستاربندی کردی گئی

بدھ 9 جون 2021 15:51

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) ڈھاڈرمسیحی برادری کی سماجی شخصیت چوہدری برکت نواب بھٹی جوکہ مورخہ تین جون کو ڈھاڈر میں طوفانی ہواؤں بارشوں کی وجہ سے درخت گرنے سے زد میںآکرجاں بحق ہوگئے تھے انکی خاندان لواحقین کی جانب سے گزشتہ دنوں ڈھاڈر میں انکے جانشین بڑے فرزندسیموئل برکت ایم بھٹی اور خاندان مسیحی برادری صاحبزادہ حمید نواب ایم بھٹی کی بحیثژت خاندان سربراہ دستاربندی کردی گئی دستار بندی کرنے والوں میںکوئٹہ برگیڈکے جاوید اللہ رکھا مسیح،چوہدری طارق کھوکھر مسیح،سوداگر مسیح،چوہدی فرہاد مسیح،پرویز بھٹی مسیح کے علاوہ نواب فیملی اور دیگر مسیحی برادری کثیر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ مرحوم چوہدری برکت نواب بھٹی ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ہمیشہ مسیحی برادری کے فلاح بہبود اور انکے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے انکی وفات سے مسیحی برادری اہم سماجی اور ہمدرد رہنماء سے محروم ہوگئے ہیں اس موقع پر انکے جانشین فرزند سیموئل برکت ایم بھٹی نے کہا کہ میرے فیملی اور مسیحی برادری جو ذمہ داری میرے کاندھوں پر ڈالی ہے کوشش ہوگی کہ میںانکے توقعات پر پورا اتر سکوں جس کیلئے میں اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لاکر اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر قوم کی خدمت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں