بی ایم سی کے ملازمین ،نرسز کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے،ڈاکٹرکمالان گچکی

ملازمین کو چاہئے وہ ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے والے مریضوں کی خدمت کو یقینی بنائیں ، ایم ایس بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ

جمعہ 11 جون 2021 16:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرکمالان گچکی نے کہا ہے کہ بی ایم سی کے ملازمین اور نرسز کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہے ملازمین کو بھی چاہئے کہ وہ ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے والے مریضوں کی خدمت کو یقینی بنائیں ۔یہ بات انہوں نے وائی این اے کے صدر شفیع مرتضیٰ زہری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی ایم سی ڈاکٹر رشید جمالی بھی موجود تھے۔ وفد نے ڈاکٹر کمالان گچکی کو نرسز کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ڈاکٹر کمالان گچکی نے کہا کہ حکومت اور بی ایم سی انتظامیہ ہسپتال کے ملازمین اور نرسز کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے نرسنگ ہاسٹل میں پانی کی فراہمی اور دیگر مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور نرسزہاسٹل میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تواسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میںآنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال کے ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل ،نرسز اوردیگر ملازمین کو چاہئے کہ وہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں اورانہیں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔وائی این اے کے صدر شفیع مرتضیٰ حسنی نے کہا کہ ہسپتال کے معاملات کو بہترانداز میں چلانے ،ملازمین اور نرسز کے مسائل حل کرنے کیلئے ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر کمالان کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ایم ایس دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں جو قابل تحسین عمل ہے ہم ڈاکٹر کمالان گچکی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں