بولان میڈیکل ہسپتال میں ایم آ ر آ ئی سروسز شروع

منگل 11 جون 2019 13:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر فہیم خان نے کہا ہے عوام کے لیے بولان میڈیکل ہسپتال میں ایم آ ر آ ئی سروسز شروع کردی گئی ہے جوکہ 24 گھنٹے جاری رہیں گی ، جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق کنٹریکٹر کے معیاد کے خاتمے کی وجہ سے کچھ عرصہ مذکورہ سروسز عارضی طور پر معطل تھیں جوکہ اب شروع کردی گئی ہیں جبکہ نئے سال کے لیے ٹندر بھی مراحل میں ہے ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ نے عوام سے کہا ہے کہ بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں دستیاب طبی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں