عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے سوشل ویلفئر آفس ڈھاڈرمیں تقریب منعقد کی گئی

منگل 8 ستمبر 2020 16:41

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے سوشل ویلفئر آفس کچھی بمقام ڈھاڈر میں شاندار تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر امان اللہ خلجی کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے مہمان خاص ڈی ای او نسواں کچھی محترمہ ام سلیط تھی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علاوہ ڈی ایل او نازیہ یونس،محمد اکبر سومرو اورکمیونٹی فیمیل لٹریسی ٹیچرز بھی شریک تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تقریب میںفیمیل شراکت داروں نے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اسموقع پر ڈی ای او نسواں محترمہ ام سلیط اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر کچھی امان اللہ خلجی ،اکبر سومرو دیگرنے اپنے خطاب میں کہاکہ آٹھ ستمبر عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے ہمیں اپنے سماج میں تعلیم کی اہمیت کو پروان چڑھانا ہوگا سماج کی ترقی خواندگی میں پوشیدہ ہے معاشرے کو خواندہ اور تعلیم یافتہ بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا حصول تعلیم میں بچے اور بچیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا والدین کی ذمہ داری ہے کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرے کی ترقی کا راز خواندگی سے مضمر ہے جہاں خواندگی کو اہمیتدی جاتی ہے وہ معاشرے کبھی زوال پزیر نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں شرح خواندگی ترقی پزیر ممالک کی نسبت بہت کم ہے سالانہ ہزاروں بچے اور بچیاںکم وسائل اورمواقع نہ ملنے کی وجہ سے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیںہمیں اپنے گلی محلوں میں سے ہی خواندگی کی شرح کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے اور ایسے بچوں کو تدریسی اداروں میں داخلہ دلوانا ہے تاکہ ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اجتماعی طور پر اس فریضہ کو ادا کرکے ملکی شرح خواندگی کو بڑھایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں