شوران میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

دور دراز علاقوں سے آئے مریض کا فری علاج ،چیک اپ ،آپریشن کرکے لینز ڈالا گیا،ڈی ایچ او کچھی

جمعرات 26 نومبر 2020 17:36

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) شوران میںدو روزہ فری آئی کیمپ اختتام پزیر ہوا دورزہ کیمپ میں ضل کے دور دراز علاقوں کی غریب مریضوں کا مفت چیک اپ،آپریشن بمعہ لینس ڈالا گیا تین سو او پی ڈی کیا گیا جبکہ ایک سو پچاس مریضوں کوآپریشن کرکے لینس ڈالا گیا قبل ازیںدو روزہ آئی کیمپ کا افتتاح سردار زادہ میرمیران رند نے کیا تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے شوران میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور محکمہ صحت کے تعاون سے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند کی نگرانی میں دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر حماد اللہ زہری،ڈاکٹر چاکر بلوچ اور ڈاکٹرمحفوظ السلام اور یگر ٹیم نے دو روزہ فری آئی کیمپ میں دو دراز کے تین سو غریب مریضوں کا مفت چیک اپ جبکہ ایک سو پچاس مریضوںجن میں خواتین اور بزرگ شامل تھے کی آنکھوں کا مفت آپریشن کرکے لینس ڈالا گیا جس سے متاثر ہونے والی بینائی دوبارہ بحال ہوئی قبل ازیں فری آئی کیمپ کا صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے فرزند سردارزادہ میرمیران خان رندنے افتتاح کردیا اس موقع پر علاقائی میر معتبرین کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھا ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے بعد ازاں صحافیوں کو بتایا کہ دو روزہ فری آئی کیمپ کے انعقاد میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور محکمہ صحت کا اہم کردار تھا اس فری آئی کیمپ میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے آئے مریض جو مختلف قسم کی آشوب چشم میں مبتلا تھے انکا فری علاج چیک اپ اور آپریشن کرکے لینس ڈالا گیاایسے مریض بھی شامل تھے جو خط غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسر کررہے تھے جن میں اتنی سکت نہیںتھا کہ وہ ملک کے کسی دیگر شہر کا رخ کرکے اپنی آنکھوں کا علاج آپریشن کرسکیں دو روزہ آئی کیمپ کے انعقاد سے غریب مریضوں کی انکی دہلیز پر سہولیات میسر ہوئی ہیں جن سے انکی کھوئی ہوئی بینائی اب دوبارہ بحال ہوسکے گی اور وہ ایک مرتبہ پھر زندگی کی روشنیوں میں شریک ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں