نئی نسل کے ہاتھ میں کتاب علم کی روشنی سے جہالت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،جمیل احمد بلوچ

جمعہ 1 مارچ 2024 22:38

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے داخلہ مہم برائے سال 2024 کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے ہاتھ میں کتاب علم کی روشنی سے جہالت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے پڑھا لکھا کچھی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کچھی(ر)عبدالستار مینگل،اے ڈی سی(ج)اسد اللہ خان ہزارہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم ام سلیط، ڈسٹرکٹ آفیسر خاتون میڈم عائشہ بگٹی، ڈسٹرکٹ آفیسر میل عبدالنبی ساسولی سمیت دیگر محکموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر یونیسیف اعظم مری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا کہ تعلیمی سال 2024 کا آغاز ہو گیا ہے ضلع کچھی میں کل 485 سکولز ہیں اس سال ہمارا نئے بچوں کا حدف 7798 ہے مذکورہ حدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں گے کہ اسکول جانے کی عمر کا کوئی بھی بچہ یا بچی اسکول سے باہر نہ رہے جس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہماری نئی نسل تعلیم کی دولت سے مالا مال ہو داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ تعلیم یونیسیف کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے گزشتہ سال سیلاب کی صورتحال میں کارکردگی قابل تعریف تھی اور بہت سے سکولوں کو پناہ گاہیں اور بحالی کے طور پر فراہم کیا گیا اس مہم میں محکمہ تعلیم یونیسیف کے تعاون سے ضلع، تحصیل، کلسٹر اور سکولوں کی سطح پر داخلہ مہم، واک اور سیمینار منعقد کیئے جائیں گے اور تمام تحصیلوں میں لاؤڈ اسپیکر سے گلی شہروں میں داخلہ مہم کی افادیت کے بارے میں بتایا جائیگا انرولمنٹ مہم واک/سیمینار ڈور ٹو ڈور لیول پر ہوگا تاکہ تعلیم کی اہمیت کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے اور وہ اپنے بچوں کو سکولوں تک پہنچائیں تاکہ نئی نسل علم کی روشنی سے منور ہوں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں