سنی میں دو گروہوں میں مسلح تصادم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی

جمعہ 8 مارچ 2024 19:22

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) سنی میں دو گروہوں میں مسلح تصادم فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ضلع کچھی کی تحصیل سنی میں دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوا جسکی لاش کو مقامی لیویز نے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مہراللہ عرف بیلی قوم شیریزی جتوئی کے نام سے ہوئی سول ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں