ڈھاڈر میںتعلیمی نظام تباہی کی جانب گامزن ہے، سکولوں کی کلسٹر فنڈز کرپشن کی نذرہورہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ،رئیس عبدالحق رضی

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:29

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) جماعت اسلامی کچھی کے سینئر نائب صدر رئیس عبدالحق رضی نے کہا ہے کہ ضلع کچھی بلخصوص ڈھاڈر میں تعلیمی نظام تباہی کی جانب گامزن ہے سکولوں کی کلسٹر فنڈز کرپشن کی نظر ہورہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ضلع کچھی میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں جنم لے رہی ہیں کرپشن مافیاز کی وجہ سے تعلیمی نظام پسماندگی کے جال میں جکڑا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کلسٹر ہیڈز سکولوں کی فنڈز کو مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کررہے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں سکولز تباہی کی داستانیں رقم کررہی ہیں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے ہیں طلبائ طالبات کا مستقبل بھی تاریک ہے کچھی کی تعلیمی ادارے اپنی الگ داستانیں سناتی ہیں بیان کی توسط سے انہوں نے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچھی ڈھاڈر کے سکولوں کیلئے کلسٹرز فنڈز کو کرپشن کی نظر کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر شفاف تحقیقات کی جائے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں