بونیر،پاکستان تحریک انصاف سالارزئی کے زیر اہتمام الیکشن میں بھر پور کامیابی پر جشن منایا گیا

جمعرات 26 جولائی 2018 20:34

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سالارزئی کے زیر اہتمام الیکشن میں بھر پور کامیابی پر جشن منایا گیا۔جشن ریلی میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اور شدید نعرہ بازی کی،منعقدہ جشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد رحیم تورنانا،سرفراز خان،اورنگزیب،عبدالباری،ظفر خاموش،محمد بشر سپین خان، سید اکبرکمانڈو،محمد خالق اور طارق جمیل نے کہا کہ عوام کا بھر پور اعتماد نئے پاکستان کا بنیاد ہے انشاء اللہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنائیں گے ،وزیر اعظم عمران خان کے نگرانی میں اس ملک کا تقدیر بدل دیں گے 70سالوں پر ملک پر حکمرانی کرنے والوں نے اس ملک کی فلا ح کیلئے کچھ نہیں کیا۔

اور یہی وجہ ہے کہ ملک آج کر گھمبیر صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔انشاء اللہ ملک میں حکومت بنا کر کشمیر فلسطین اور دیگر مسلنانوں بھائیوں کی حق کیلئے آواز اُٹھائیں گے اور عافیہ صدیقی کی رہائی بھی کریں گے ۔یہ نیا پاکستان ہے انشاء اللہ یہاں پ غریبوں کو ان کی حقوق دلائیں گے اور ایسا حکمرانی کریں گے جس کی مثال آپ ہوگی۔یہاں پر بنیادی مسائیل کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔اور پی ٹی آئی کا یہ حکومت تاریخی حکومت ہوگی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں