بورے والا،’’مار نہیں پیار‘‘نجی سکول کا ٹیچر جلاد بن گیا

نقل کرنے پر ڈنڈے سے تشدد کر کے نہم کلاس کے طالب علم کا بازو توڑ ڈالا ،بچے کے والد نے کاروائی کے لیے تھانے میں درخواست دیدی

پیر 27 اگست 2018 20:07

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2018ء) ’’مار نہیں پیار‘‘نجی سکول کا ٹیچر جلاد بن گیا ،نقل کرنے پر ڈنڈے سے تشدد کر کے نہم کلاس کے طالب علم کا بازو توڑ ڈالا ،بچے کے والد نے کاروائی کے لیے تھانے میں درخواست دیدی ،ایکسرے کے مطابق بچے کا بازو فریکچر ہے ،ہسپتال میں مرہم پٹی کر دی گئی تفصیلات کے مطابق الحمید فورٹ ملتان روڈ بورے والا کے رہائشی جاوید اقبال نے پولیس تھانہ ماڈل ٹائون کو میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ دی گئی درخواست میں بتایا کہ اس کا بیٹا حمزہ جاوید جو کہ سپرٹ سکول گلشن رحمان میں نہم جماعت کا طالب علم ہے آج سکول پڑھنے گیا ہوا تھا کہ سکول کے ٹیچر محمد حذیفہ نے نقل کرنے کی پاداش میں اس کے بیٹے پر تشدد کیا اور بائیں بازو پر ڈنڈا مار کر اس کی کہنی فریکچر کر دی والد نے اپنے مضروب بیٹے کے ایکسرے کرواکر پولیس تھانے میں ٹیچر کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے درخواست دے دی ہے دریں اثناء جاوید اقبال نے اپنے مضروب طالب علم بیٹے حمزہ جاوید کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ حکومت ایک طرف تو مار نہیں پیار کی دعویدار ہے دوسری جانب ٹیچر ز کی طرف سے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کے ذمہ دار ٹیچر کے خلاف کاروائی اور انصاف کی اپیل کی ہے جبکہ پولیس وقوعہ بارے مصروف تفتیش ہے دوسری جانب وقوعہ کے ذمہ دار ٹیچر محمد حذیفہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعی اس سے بچے کو ڈنڈا مارنے کی غلطی ہوئی ہے جونہی میں اسے مارنے لگا تو اس نے اپنا بازو اچانک اوپر کر لیا اور چوٹ اس کی ہڈی پر لگ گئی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں