بورے والا، اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ 31 اگست تک جاری رہے گا، ریجنل ڈائریکٹر

پیر 20 جولائی 2020 17:46

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میڈم ڈاکٹر نگہت شاکر نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی میں 15 جولائی سے فیز 1 میٹرک،ایف اے،آئی کام اور درس نظامی کے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ 31 اگست تک جاری رہے گا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت سالانہ لاکھوں طلباء و طالبات کو میٹرک سے لیکر ماسٹر ڈگری کی تعلیم گھر کی دہلیز پر فراہم کی جاتی ہے اس نظام تعلیم کے تحت ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے طلباء و طالبات انکے گھروں تک تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے اور اوپن یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات تدریس و تعلیم سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، داخلہ کے خواہشمند ادارے کی ویب سائٹ سے اپنے مطلوبہ کورس کے فارم پر کر کے متعلقہ بنکوں میں اپنی فیس جمع کروا کے اسکے چالان کی کاپی اوپن یونیورسٹی کے ہیڈ آفس اسلام کو بذریعہ رجسٹری ارسال کریں، اوپن یونیورسٹی کا یہ فاصلاتی نظام تعلیم دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے داخلہ مہم کی آگاہی کے حوالہ سے ہائر سیکنڈری سکول شیخ فاضل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اوپن یونیورسٹی کوآرڈینٹر وائس پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول شیخ فاضل ملک وحید انجم نے بھی خطاب کیا جبکہ انچارج بی ایڈ برانچ چوہدری توصیف ظفر اور زرعی یونیورسٹی کے لیکچرر چوہدری محمد فیاض نبی بھی موجود تھے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں