وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورے والا کو ضلع بنائے جانے کے علاوہ بہت سے میگا پراجیکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے، نذیر احمد جٹ

پیر 28 ستمبر 2020 23:19

بورے وال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پی ٹی آئی کے راہنماء و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بہت مفید رہی،وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بورے والا کو ضلع بنائے جانے کے علاوہ بہت سے میگا پراجیکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ہم نے 18 ارب روپے کے میڈیکل سٹی منصوبہ کیلئے اراضی،گورنمنٹ کالج بورے والا کو یونیورسٹی کا درجہ دینے،زرعی یونیورسٹی کیمپس کے 60 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کر کے اسے مکمل یونیورسٹی بنانے،شہر میں نکاسی آب کے جاری منصوبے کی تکمیل،پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر سپلائی لائینیں،نئے ٹیوب ویل،40 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس،تمام تعلیمی اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تجاویز اور مطالبات پیش کئے تھے جو انہوں نے پورے کرنے کا وعدہ کر لیا ہے، ان منصوبوں میں میڈیکل سٹی کا سنگ بنیاد اور بورے والا کو ضلع بنانے کے دیرینہ مطالبے کو بھی منظور کر لیا ہے جسکا باقاعدہ اعلان وزیر اعظم اپنے دورہ بورے والا کے دوران کریں گے۔

(جاری ہے)

بورے والا بس سٹینڈ بھی بہت جلد شہر سے باہر منتقل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے سابق ضلعی صدر چوہدری مختار احمد جٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ذاتی مفادات کی بجائے عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی مفاد کی سیاست ہی چلے گی کرپٹ اور بدعنوان لوگوں کو پی ٹی آئی قبول نہیں کرے گی ہم نے پہلے بھی خالصتاًًً عوامی مفاد کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی پارٹی ورکرز کے ساتھ ملکر مفاد عامہ کیلئے کام کریں گے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں