بورے والا ،پاکستان کسان اتحاد کا ایکسیئن واپڈا ناروا رویہ اور بجلی چوروں کی مبینہ سرپرستی ک کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایکسیئن واپڈا اور دیگر افسران بجلی چوروں کی مبینہ سرپرستی کر کے کسانوں کا معاشی استحصال کر رہے ہیں، کسان اتحاد کا بد اخلاق افسران کے فوری تبادلہ کے لیے 17ستمبر کو میپکو کمپلیکس کے گھیرائو کا اعلان

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:10

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان کسان اتحاد کا ایکسیئن واپڈا اور دیگر افسران کے ناروا رویہ اور بجلی چوروں کی مبینہ سرپرستی کر کے کسانوں کا معاشی استحصال کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،ایکسیئن اور دیگر بد اخلاق افسران کے فوری تبادلہ کے لیے 17ستمبر کو میپکو کمپلیکس کے گھیرائو کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی قیادت میں دیگر کسان رہنمائوں نے آج ایکسیئن واپڈا بوریو الا ساجد گوندل اور دیگر افسران کی طرف سے کسانوں کے ساتھ توہین آمیز رویہ ،بجلی چوروں کی مبینہ سرپرستی کرنے اور چوری شدہ یونٹس کا بل کسانوں اور عام شہریوں کے بلز میں شامل کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ملک ذوالفقار اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسیئن بورے والا کی سرپرستی میں کروڑوں یونٹس کی بجلی چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے غریب کسانوں اور شہریوں کو اضافی بل بھیج کر معاشی قتل کیا جا رہا ہے غریب کسانوں کو بلاجواز بھاری جرمانوں کے بل بھیجنا معمول بن چکا ہے اور شکایات کرنے پر انتہائی ہتک آمیز رویہ معمول بنا لیا گیا ہے کئی سالوں سے تعینات بجلی چوروں کی سرپرستی کرنے والے واپڈ ا افسران کسانوں اور عام صارفین کے لیے وبال جان بن چکے ہیں واپڈا اہلکاران جو بجلی خود چوری کرواتے ہیں اسکا خسارہ پورا کرنے کے لیے عام شہریوں کو قربانی کا بکرا بنا دیا جاتا ہے جو کہ موجودہ حکومت کو ناکام کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے واپڈا کے ایکسئن ا ور دیگر ماتحت عملہ کے اس رویہ اور زیادتیوں کے خلاف کسان اتحاد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے کسانوں کے میٹر تبدیل کرنے کی بجائے انہیں ہر ماہ ہزاروں اضافی یونٹ کی ایوریج ڈال کو معاشی استحصال کیا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہو چکا ہے واپڈا کی ان چیرہ دستیوں کے خلاف 17ستمبر سوموار کو واپڈا کمپلیکس بورے والا کا گھیرائو کیا جائے گا اور تمام کرپٹ اور بد تمیز افسران کے تبادلہ تک یہ گھیرائو جاری رکھیں گے احتجاجی مظاہرہ میںچوہدری مہران علی جنرل سیکرٹری کسان اتحاد ، محمد بوٹا ،ثناء اللہ ،سیدمحمد نمبردار 265/EB،آصف علی 293،دلدار حسین صدر کسان یوتھ ونگ ،محمد امین ،ڈاکٹر محمد نواز ،ماسٹر محمد اشفاق ،محبوب خاں سلدیرا اور دیگر کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی #

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں