بورے والا، سابق خاتون اول اور مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز ایک جرآت مند اور دلیر خاتون تھیں،چاچا محمد اسلم

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:10

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) بزرگ مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم نے کہا ہے سابق خاتون اول اور مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز ایک جرآت مند اور دلیر خاتون تھیں انکی جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے آفس میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیااورکہاکہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز نے ایک گھریلو خاتون ہونے کے باوجود جس ہمت اوردلیر ی سے ڈکٹیٹر مشرف کی آمریت کے خلاف جدوجہد کی ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے میاں برادران کی ملک بدری کے دوران ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے جو جدوجہد کی اس کو تمام جمہوریت پسند قوتیں احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، مرحومہ نے کینسر جیسی موذی بیماری کے خلاف بھی بڑی ہمت سے جنگ لڑی وہ ایک شریف طبع نیک اور خدا ترس خاتون تھی ان کی جمہوریت کی بحالی کے لیے خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اجلاس میں ،شیخ اعظم سلطان، حکیم محمد حسین صابر، مرزا محمد بشیر،ملک الطاف حسین،سعید اسلم، کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،اجلاس میں مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی روح کو ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں