بورے والا،نامعلوم خاتون نومولود بچی سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرارہوگئی، مقدمہ درج

جمعرات 25 اپریل 2019 20:32

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) نامعلوم خاتون چند گھنٹوں کی نومولود بچی رات کی تاریکی میں سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرارہوگئی، معصوم بچی چند گھنٹوں بعد دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 435ای بی کے کونسلر فیض محمد ڈوگر نے تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی کہ گذشتہ شب پونے گیارہ بجے وہ شہر سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ سٹرک پر عزیز انصاری کے گھر کے قریب چار پائی پر ایک نومولود بچی پڑی ہوئی تھی، جسے فوری طور پر اٹھا کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم ملزمہ کے خلاف زیر دفعہ 329ت ۔ پ مقدمہ درج کر کے متوفیہ کی تدفین کر دی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں