کشمیر میں بد ترین بھارتی مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی بے حسی ہے،چوہدری یوسف

جمعرات 8 اگست 2019 22:42

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) بھارت نے آ رٹیکل 370ختم کر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں پر عمل کروانے کے لیے سنجیدہ ہونا چاہیے ۔کشمیر ہر صورت آ زاد ہو کر رہے گا ۔جموں کشمیر میں بد ترین بھارتی افواج کے مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی بے حسی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی بجائے آ رٹیکل 370ختم کر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا مذاق اڑایا ہے جس کے بعد تمام عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروانے کے لیے بھارت کے خلاف طاقت کا استعمال کریں انہوں نے کہا اگر اعراق کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے پر حملہ ہو سکتا ہے تو بھارت پر کیوں نہیں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ کشمیر کو آ ذاد ہونا ہے آ رٹیکل 370کا خاتمہ بھارت کی تقسیم کا باعث بنے گا اور اس کے کئی ٹکرے ہونگے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں