بورے والا،نجی ٹی وی کے رپورٹر کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں

مختلف علاقائی صحافیوں کی احتجاجی ریلی ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ

جمعرات 8 اگست 2019 23:06

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2019ء) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں مختلف علاقائی صحافیوں کی احتجاجی ریلی ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے سے قتل ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ملک راشد فراز اعوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن کی روایتی سستی کے خلاف تحصیل بورے والا کی مختلف صحافتی تنظیموں سے وابستہ درجنوں صحافیوں نے آج پریس کلب بورے والا کالج روڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سٹی گیٹ تک ریلی بھی نکالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پریس کلب اصغر علی جاوید کامریڈ، صدرپریس کلب ندیم مشتاق رامے، جنرل سیکرٹری اصغر علی جاوید، ساہوکا پریس کلب کے صدر حاجی محمد الیاس، صدر ایمرا ندیم انجم سندھو، صدر گگو پریس کلب میاں ذولفقار احمد، صدر پنجاب پریس کلب ملک نعیم جاوید، مسعود عابد، چیئرمین قلمکار فورم مہر اعجاز احمد، غلام فرید کھچی اور دیگر صحافیوں نے کہا کہ راشد فراز کا قتل صحافتی برادری پر حملہ ہے لیکن تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کی روایتی سستی اور بے حسی قابل مذمت ہی9 روز گزرنے کے باوجودپولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی پولیس فی الفور راشد فراز کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اس کے معصوم بچوں بیوہ اور والدین کو انصاف فراہم کرے اگر پولیس نے سات روز میں ملزمان گرفتار نہ کیے تو نہ صرف ضلع وہاڑی بلکہ پنجاب بھر کے صحافی سڑکوں پر آجائیں گے اس موقع پر پر اے ایس پی آصف رضانے صحافیوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس کیس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیںاور اس سلسلہ میں انہوں نے سینئر اور تجربہ کارآفسروںپر مشتمل چار رکنی انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون گل محمد، تفتیشی افسر شوکت مان ، ایس ایچ او تھانہ سٹی چوہدری عبدالمجید جٹ اور ایاز خان انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر شامل ہیں جو کہ اس کیس کے ہر پہلو پر تفتیش کرکے اصل حقائق کو سامنے لے آئیں گے اور جلد ہی اصل ملزموں تک پہنچ جائیں گی#

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں