بورے والا، آل پنجاب جشن آزادی یکجہتی کشمیر دنگل کا ریلوے گراؤنڈ میں انعقاد

ہفتہ 17 اگست 2019 20:38

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) آل پنجاب جشن آزادی یکجہتی کشمیر دنگل ریلوے گراؤنڈ میں منعقد ہوا ،دنگل میں پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ،بہاولپور، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان ،خانیوال ،تاندلیانوالا اور لاہور سے معروف پہلوانوں نے شرکت کی،اس ماہانہ دنگل کے مہمانان خصوصی چوہدری عدنان اشرف گوجر،میاں افتخار صابر ایڈووکیٹ سابق صدر بار ،اصغر علی جاوید چئیرمین پریس کلب،چوہدری اکرام الحق نائب صدر پریس کلب تھے۔

(جاری ہے)

رضا پہلوان ساہیوال اور کاشف پہلوان مظفرگڑھ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مہمان خصوصی چوہدری عدنان اشرف گوجر نے موبائل فون انعام میں دئیے۔ اس موقع پر دنگل آرگنائزر استاد اعجاز احمد المعروف جاجی پہلوان نے بتایا کہ دنگل میں حصہ لینے والے پہلوانوں کو ایک لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دیسی کشتیوں کے مقابلوں کو منعقد کروانے اور ان کی معاونت کرنے والوں کے وہ بے حد مشکور ہیں کہ ان کے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہوتے ہیں اور وہ اس دیسی کشتیوں کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں