بابا فرید ٹرین روزانہ 2گھنٹے لیٹ آنے سے مسافر وں کی پریشانی میں اضافہ

پیر 20 جنوری 2020 23:15

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) لاہور سے براستہ بوریوالا کراچی جانے والی بابا فرید ٹرین روزانہ 2گھنٹے لیٹ آنے سے مسافر وں کی پریشانی میں اضافہ ،ریلوے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ ،تفصیل کے مطابق لاہور سے براستہ بورے والا کراچی جانے والی واحد ٹرین بابا فرید ایکسپریس اپنے ٹائم ٹیبل سے ہٹ کر روزانہ بورے والا 2گھنٹے تک لیٹ پہنچ رہی ہے ،جس سے بورے والا کے مضافات سے آئے ہوئے مسافروں کو اسٹیشن پر کراچی جانے کے لئے کئی گھنٹے ٹرین کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور ذہنی کوفت بھی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں ڈاکٹر محمدسرور، عبدالغفار ، محمد عباس و دیگر نے ریلوے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں