گگو منڈی:پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی خوشی میں 28مئی کو یوم تکبیر انتہائی جوش و خروش سے منایاگیا

جمعہ 28 مئی 2021 22:29

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی خوشی میں 28مئی کو یوم تکبیر انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلہ میں ن لیگ کے ایم پی اے ،ایڈیشنل سیکر ٹری جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا اور ملکی استحکام و ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی مقررین نے اپنے خطاب میں عالمی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کرنے پر میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں سابق چیئر مین چوہدری محمد یونس ،سلطان محمود کسیلیہ ،حاجی غلام رسول ڈوگر ملک شاہد ،ملک منیر احمد ،ملک رضا اعوان ِطارق بٹ عبدالغفار جٹ ،صوبیدار شوکت علی کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں