حکومت عام شہری کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس ریٹرن کا آسان طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے :رانا سجاد امجد

جمعرات 11 اگست 2022 23:00

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) ایف بی آر کی کوشش ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے اور ٹیکس ریٹرن کے معاملات کو آسان ترین بنایا جائے تا کہ سرمایہ کار ٹیکس چوری کرنے کی بجائے خوش آئند طریقے سے ٹیکس ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار کمشنر ان لینڈ ریونیو ساہیوال زون رانا سجاد امجد نے بورے والا ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے سالانہ عشائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عام شہری کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس ریٹرن کا آسان طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تقریب میںساہیوال ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت چوہدری زوالفقار علی ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ، شیخ محمد سجاد وائس پریزیڈنٹ پی ٹی بی اے، چوہدری منصور الحق وائس پریذیڈنٹ پی ٹی بی اے ، ملک محمد انور صدر ایس ٹی بی اے، محمد اویس اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ آر ٹی او ساہیوال نے شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظفر علی اور رانا کاشف مہتاب نے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے وقت درپیش مسائل بارے کمشنر رانا سجاد امجد کو آگاہ کیا اور انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کوفروغ دینے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے،سرمایہ کار جتنے پریشان آج ہیں اس سے پہلے کبھی نہیں تھے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کوٹیکس کی وصولی کیلئے آسان اور بہتر طریقہ کار وضع کرنا چاہیئے اس موقع ہر بوریوالا ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی نمائندگی ملک عارف اعوان،چوہدری ظفر علی،نعیم احمد کاہلوں،رانا کاشف مہتاب، عثمان اعوان،محمد نعیم حسین،عمران ستار،میاں زعیم رشید،اعجاز اسلم گھمن،محمد سلیم ، عدنان شیخ، بابر مرزا،عثمان مراد اور عبد الرحمان نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر چوہدری ظفر علی ایڈووکیٹ اور رانا کاشف مہتاب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں