بورے والا ،شہباز شریف کا وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مسلم لیگ ن کے پبلک سیکٹریٹ ایم بلاک میں تقریب کا انعقاد

بدھ 6 مارچ 2024 20:07

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مسلم لیگ ن کے پبلک سیکٹریٹ ایم بلاک میں تقریب کا انعقاد سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں مہمان خصوصی تھے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو ملک کا دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ ن کے سابق ممبران قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور چوہدری نذیر احمد آرائیں کے آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس مسلم لیگ ن کے عہدیداروں رہنماؤں اور ورکرز نے شرکت کی جس میں مسلم لیگ ن علمائ مشائخ ونگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ حافظ رضوان عابد آرائیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر بار چوہدری محمد صدیق آرائیں۔ چوہدری اسامہ احمد۔ سابق چیئرمین میاں خالد بودلہ۔ چوہدری محمد عمران۔ چوہدری فیصل آرائیں۔ شبیر بٹ۔ ڈاکٹر امتیاز احمد۔ چوہدری نعیم شان۔ حافظ عثمان ریاض۔شاہد نواب خان۔منظور برکت ماڑی والا۔ حاجی یونس آرائیں۔ملک اشتیاق احمد اعوان۔رانا مظہر مختار۔محمد جمیل شاہد رحمانی۔میاں زاہد ابراہیم۔ محمد ابو سفیان۔ محمد یسین بھٹی۔لالہ ملک محمد افتخار۔ نذیر مسیح رندھاوا۔محمد شاہد۔ اور دیگر شامل تھے جبکہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں