وزیر خزانہ کی شکست نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں ، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

سپورٹس میں سپرٹ کے مطابق شکست تسلیم کی جائے ، پاکستان اکانومی واچ

ہفتہ 6 مارچ 2021 16:17

وزیر خزانہ کی شکست نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں ، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی غیر متوقع شکست نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں ۔اس شکست میں بنیادی کردار حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کا ہے جس نے عوام سے جینے کی امنگ چھین لی ہے۔تبدیلی کا ڈرامہ عوام کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوا ہے۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ہارس ٹریڈنگ کی ہے مگر الزام صرف حزب اختلاف پر لگایا جا رہا ہے جو حیران کن ہے۔کیچڑ اچھالنے کے بجائے سپورٹس میں سپرٹ کے مطابق خوشدلی سے شکست تسلیم کی جائے ۔ یہ حقیقت مانی جائے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک غربت بے روزگاری مہنگائی اور قرضوں کی دلدل میں دھنس گیا ہے ، اشیائے خورد و نوش اور توانائی کی قیمتوں نے غریبوں کی زندگی مشکل کر دی ہے، سیاسی و معاشی عدم استحکام بڑھا ہے اورمافیا کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کرپشن اور این آر او نہ دینے کا راگ سن سن کر بے زار ہو چکے ہیں کیونکہ ان نعروں سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے نہ دیگر مسائل حل ہوتے ہیں۔اب تو حکومتی سیاستدان اور انکے اتحادی بھی اپنے ووٹروں کا سامنا کر نے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جبکہ غیر منتخب مشیروں اور معاونین خصوصی کی فوج عوام کو مایوس کرنے اور معاشی زوال کی رفتار بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی ہے ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں