غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 64 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا

منگل 18 ستمبر 2018 00:30

چاغی۔ 17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 64 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں ایرانی سرحدی انتظامیہ نے چاغی سے ملحق تفتان سرحد پر ڈی پورٹ کرکے تفتان لیویز کے حوالے کردیا. تفتان کی لیویز حکام کے مطابق گرفتار تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں