تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف دالبندین میں اساتذہ سڑکوں پر آگئے

جمعرات 17 جنوری 2019 16:00

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) چاغی تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف دالبندین میں اساتذہ سڑکوں پر آگئے،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر میں ریلی نکالی گئی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، یہ احتجاج گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر نذیر ایجباڑی کی قیادت میں کی گئی جس میں شامل درجنوں اساتذہ نے دالبندین شہر میں ریلی نکالی. شرکائ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جنہوں نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مقامی عہدیداروں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی تعاون سے اساتذہ کی کارکردگی پر نظر رکھنے والے این جی او آر ٹی ایس ایم کے اہلکار اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کررہے ہیں جس کا جواز غیر حاضری کو پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں