چاغی، پاک ایران ٹرین سروس بحال

اتوار 20 جنوری 2019 15:10

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) نوشکی کے علاقے کیشنگی میں ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرکے پاک ایران ٹرین سروس بحال کردی گئی۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق تین روز قبل کیشنگی میں انجن فیل ہونے پر کارگو ٹرین کی انجن اور نو بوگیاں ٹریک سے اتر گئی تھیں جبکہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کے سو فٹ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں ریلوے مزدوروں کی مسلسل تین روز کی کوششوں کے بعد ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا جس کے بعد دالبندین اور تفتان میں روکی گئی ٹرینوں کو روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں