چاغی، محکمہ مواصلات و تعمیرات میں کرپشن اور کمیشن خوری کا رجحان بہت حد تک کم کردیا گیا ہے، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات

ہفتہ 22 فروری 2020 19:05

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمدحسنی کا کہنا ہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں کرپشن اور کمیشن خوری کا رجحان بہت حد تک کم کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پیسے بنانے کا شوق نہیں اور نہ ہی وہ کسی اور کو قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دالبندین پریس کلب کے صدر علی رضا رند بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں چاغی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ٹھیکوں پر 50 پرسنٹ سے زیادہ کمیشن لیا جاتا تھا جسے اب 12 پرسنٹ تک محدود کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کرپشن اور کمیشن خوری کم ہوگی تو ترقیاتی منصوبوں کا معیار بھی ٹھیک ہوگا جس کی واضح مثال چاغی کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔ ان کا کہنا تھا چاغی میں اکثر دور دراز علاقوں کو شہروں سے ملانے کے لیے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جن میں پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہوکر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں