غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 275 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا

منگل 11 ستمبر 2018 00:01

چاغی۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 275 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں ایرانی سرحدی انتظامیہ نے چاغی سے ملحق تفتان سرحد پر ڈی پورٹ کرکے تفتان لیویز کے حوالے کردیا. تفتان کی لیویز حکام کے مطابق گرفتار تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں