مال بردار ٹرین دالبندین اسٹیشن پر روک دی گئی

حالیہ بارشوں نے ٹریک کو متعدد علاقوں میں بری طرح متاثر کردیا ہے ،ریلوے زرائع

منگل 14 جنوری 2020 23:54

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2020ء) مال بردار ٹرین دالبندین اسٹیشن پر روک دی گئی ہے حالیہ بارشوں نے ٹریک کو متعدد علاقوں میں بری طرح متاثر کردیا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق پاک ایران ریلوے ٹریک دالبندین، یک مچ، نوکنڈی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے نے بری طرح متاثر کردیا ہے شدید سردی ہونے کے باوجود ٹریک کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے مالبردار ٹرین دالبندین اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جب تک ٹریک بحال نہیں ہوتا ہے ٹرین دالبندین اسٹیشن پر کھڑی رہیگی دوسری جانب سیلابی ریلوں نے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کو بھی جوجکی و دیگر مقامات میں بری طرح متاثر کردیا ہے ڈی سی چاغی نے آر سی ڈی شاہراہ کا دورہ کرکے این ایچ اے حکام کو سڑک کو مرمت کرنے اور مسافر گاڈیوں کو احتیاط بھرتنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں