سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی کی اختر حسین لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ

اسمبلی فلور پر قبائلی رہنما میر عبد المجید نوتیزئی کی اغوا کے متلعق آواز بلند کرنے پر شکریہ اداکیا

ہفتہ 8 اگست 2020 21:19

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی کی ایم پی اے اختر حسین لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ اسمبلی فلور پر قبائلی رہنما میر عبد المجید نوتیزئی کی اغوا کے متلعق آواز بلند کرنے پر شکریہ اداکردیا،یاد رہے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں اختر حسین لانگو نے اسمبلی فلور پر ممتاز قبائلی رہنما میر عبد المجید نوتیزئی کو ایران سے آکر پاکستانی حدود سے دیدہ دلیری سے اغوا کرکے ایران لے جانے پر کڑی تنقید کی اور سیکورٹی کو سوالیہ نشان قرار دے دیا ایک قبائلی شخصیت کو کچھ عرصہ قبل بیس سے پچیس گاڈیاں اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے جانے ایک لمہ فکریہ ہے،ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی نے اغوا کاروں اور انکی سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کیلئے آواز اٹھانے پر خصوصا نوتیزئی اور 42 قبائل کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا اس موقع پر اختر حسین لانگو کا کہنا تھا شرپسند عناصر کو بے نقاب کر نے پر سخی خاندان کے ساتھ ہر فورم پر تعاون کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا سخی خاندان کے ساتھ ہمارا دیرینہ دوستی کا رشتہ ہے ہم سخی خاندان کے ساتھ پیش آنے والا مسلے کو اپنا مسلہ سمجھتے ہیں انکا مزید کہنا تھا اغوا کاروں اور انکی معاونت کرنے والوں کو بے نقاب کرکے انکے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائے بابائے چاغی کے فرزند قبائلی رہنما میر ثنا اللہ خان نوتیزئی نے اسمبلی کی فورم پر آواز اٹھانے پربھی انکا شکریہ ادا کردیا بلکہ چاغی کی42 قبائل کے دل بھی جیت لینے پر اختر حسین لانگو کو خراج تحسین پیش کیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں