ضلع چاغی کے اساتذہ کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں:بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:37

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع چاغی کے اساتذہ کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کیا جائے ضلع کے اندر اساتذہ تعینات کرنے کی بجائے سیاسی بنیادوں پر تبادلے کی شدید مذمت کرتے ہیں تعلیمی نظام اساتذہ کے کمی کی وجہ سے پہلے ضلع چاغی اور خصوصا بلوچستان پیچھے چلا گیا ہے ہم ضلع چاغی کے اساتذہ کے ساتھ ہیں اور انکے ساتھ انتقامی کاروائیاں برداشت نہیں کرینگے اساتذہ کو سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر کرنے سے نا صرف تعلیمی نظام تباہ ہوجاتا ہے بلکہ اساتذہ کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے اساتذہ کا معاشرے میں ایک بہت بڑا کردارہے دنیا بھر میں اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمیں انکا حوصلہ افزائی کرنا چایئے نا کہ حوصلہ شکنی سیکرٹری تعلیم سے گزارش ہے کہ ضلع چاغی میں سیاسی بنیادوں پر اساتزہ کرام کے ساتھ نا انصافیوں کا نوٹس لیکر بے جا مداخلت اور ٹرانسفر فوری طور پر روک دیا جائے اور گزشتہ روز گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایش کی جانب سے نکالی گئی مظاہرہ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور انھیں باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم انکی آواز کے ساتھ ہم آواز ہے وہ اپنے کو تنہا نہ سمجھے ایجوکیشن ایک ایسا ادارہ ہے اس سے سیاست کو دور رکھنا چایئے کیونکہ وہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو بناتے ہیں اس وقت ضلع چاغی میں اساتذہ کی کمی سے کئی اسکولز بند پڑے ہیں ہمیں مزید ٹیچر تعینات کرکے بند اسکولوں کو فعال بنانا چایئے ناکہ سینئر اساتذہ کو اپنی خوشنودی کے لئے ٹرانسفر کرکے دیوار سے لگا دینا چایئے جو ہمارے معاشرے کے لیئے انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں