لحد اور قبر کا واسطہ دے کر ووٹ لینے والا اب کس منہ سے قرآن کانام لے رہا ہے،میر داود خان نوتیزئی

بدھ 1 دسمبر 2021 19:41

ٓچاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) لحد اور قبر کا واسطہ دے کر ووٹ لینے والا اب کس منہ سے قرآن کانام لے رہا ہے سابق ڈسڑکٹ چیئرمین بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنما میر داود خان نوتیزئی نے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر عارف حسنی کی بیان پر ردعمل عمل دیتے ہوئے کہا ہے وزارت جانے کے بعد موصوف کی اعصاب دن بدن کمزور ہوتے جارہے ہیں کرپشن کا بے تاج بادشاہ اب مقدس کتاب کو درمیان لاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں داود خان نوتیزئی کا مزید کہنا تھا تمام شہر کو مرکزی چوک پر جمعہ کرکے بلوچی روایات کے مطابق نال چل کیا جائے گا تاکہ فیصلہ اسی وقت ہوں موصوف نے سیاست کو بچوں کا کھیل بنا دیا ہے اپنی کرپٹ ترین تین سالا دور کے سیاہ ترین کارناموں کو چھپانے کے لئے اب مقدس کتاب کو درمیان میں لاکر ایک بچگانہ سیاست کررہی ہے جھوٹی قسمیں، کھاکر لحد، اور قبر کا نام لیکر مگرمچھ کے آنسو بہانہ موصوف کا پرانا وطیرہ رہا ہے انھوں نے مزید کہا اقتدار کے نشے میں دھت سابق صوبائی وزیر اپنی انا اور غرور سے اچانک آسمان سے زمین پر گرپڑنے کے بعد اب اپنی زہنی توازن کھو بیٹھا ہے جس کی دماغی علاج کرنے کی ضرورت ہیں میر داود خان نوتیزئی نے کہا سابق صوبائی وزیر عارف حسنی کے اس بچگانہ چیلنج کو میں قبول کرتا ہوں ڈسڑکٹ ناظمی کے دور سے لیکر ان تین سالا کرپٹ ترین اپنے اقتدار کے کالے کرتوتوں کا احساب نال اور چل کے ذریعہ دینا ہوگا ہم سیاست عزت اور عوامی خدمت کے لیے کرتے ہیں اقتدار اور بادشاہیت کے لیئے نہیں کرتے ہیں اقتدار آنی جانی چیز ہے اقتدار پر اتنی گمنڈ بھی نہیں ہونا چایئے اقتدار کے بعد انسانی دماغ کام کرنا چھوڑ دے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں