تحصیل چاغی میں نیشنل بینک کی برانچ کھولی جائے ، عوامی حلقے

پیر 13 فروری 2017 22:33

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء)تحصیل چاغی عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ تحصیل چاغی میں نیشنل بینک کا برانچ کھولا جائے چاغی ایک وسیع و عریض علاقے پر مشتمل ہے اور سینکڑوں ملازمین رہتے ہیں جبلہ سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے کارباری حضرات بھی بینک نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات سے دوچارہیںعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماہانہ تنخواہ لینے کیلئے سینکڑوں ملازمین چاغی سے 70کلومیٹرکا سفر طے کرکے ضعی ہیڈ کواٹر دالبندین جاتے ہیںجبکہ بینک میں رش ہونے کی وجہ سے دالبندین میں بھی مشکلات کا سامنا پڑتا ہیںاور کئی دفعہ دو دن تک انتظار کرنا پڑتا ہے لہذا حکام بالا اس اہم عوامی مسئلے پر نوٹس لیکر فوری طور پر بینک برانچ کھلوائیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں