قصبہ کرسال کا110 سالہ محمد اشرف خود ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچا

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:50

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) قصبہ کرسال کا110 سالہ محمد اشرف خود ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچا۔ علاقے کا سب سے بزرگ چوہدری اشرف محکمہ پوسٹ آفس سے ریٹائرڈ ہے اور بھرپور صحت مندانہ زندگی گزار رہا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری اشرف کرسال جب ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچے تو وہاںپر چکوال چیمبر آف کامرس کے صدر ملک غلام مرتضیٰ، چوہدری امتیاز کرسال اور ملک غلام حُر نے چوہدری اشرف کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں