ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل چکوال کا دورہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے ہفتے کے روز اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل چکوال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ایم ایس ڈاکٹر اسلم اسد نے ہسپتال میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر آئے ہوئے مریضوں سے ان کے مسائل معلوم کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کے حوالے سے واک میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مختار اعوان، ڈی ایچ او ڈاکٹر سعادت علی خان، ایم ایس ڈاکٹر اسلم اسد اور اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختاربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں