چکوال، منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم شک کا فائدہ دیکر بری

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ حامد محمود خان نے قصبہ بڈھیال تھانہ ٹمن کے مشہور منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔ میال چوکی پولیس نے نوجوان خرم جاوید ولد محمد جاوید اعوان کو اغواء کرکے اس اسی1470گرام چرس برآمد کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم خرم جاوید کے وکیل چوہدری شیر افضل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ میال چوکی پولیس کے محرر محمد نواز نے تین پولیس ملازمین کے ہمراہ خرم جاوید کو گھر سے اٹھایا اور چوکی میں بند کردیا۔ محمدنواز محرر نے پچاس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا نہ دینے پر انہوں نے 1470گرام چرس ڈال کر 9Cکا مقدمہ درج کرادیا۔فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام جملہ کارووائی فرضی اور جعلی ہے اور صرف رقم نہ دینے کے پاداش میں یہ بوگس مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد نوجوان خرم جاوید کو شک کا فائدہ دیکر بری کردیا۔ استغاثہ ٹھوس ثبوت فراہم نہ کرسکا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں