چکوال، جعلسازوں نے تین مرلہ سکیم میں پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) اسپورٹس کمپلیکس کے قریب تین بھائیوں نے تین مرلہ سکیم میں پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی۔

(جاری ہے)

محمد شیر ولد محمد جان ساکن بھون روڈ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے عظمت خان اس کے دو بھائیوں عبدالغفور جنجوعہ اور محمد نذیر پسران خواجہ خان کو تین لاکھ57ہزار روپے کی رقم پلاٹ خریدنے کیلئے دی جو ملزم نے دھوکہ دہی سے ناتو پلاٹ اس کے نام کیے اور ملزم اب پیسے دینے سے بھی انکاری ہوگیا ہے۔ سب انسپکٹر حسنین شاہ نے محکمہ مال سے رپورٹ حاصل کرنے کے بعد ملزمان کیخلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان بھائیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں