چکوال ،قصبہ تھنیل کمال کی ارائیں برادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) قصبہ تھنیل کمال کی ارائیں برادری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پیر کے روز قصبہ تھنیل کمال میں ارائیں برادری کے سربراہ نے غیر مشروط طور پر سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ایک بڑے قافلے کی شکل میں قصبہ تھنیل کمال میں پہنچے تو انکا بھرپور استقبال کیا گیا اس موقع پر چوہدری مقصود نیلہ، ارسلان قادری اور محمد منیر دلہہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم نے ایک درست سمت کی طرف سفر شروع کردیا ہے ، ان شاء اللہ ترقی اور خوشحالی پاکستان کا مقدر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند بڑے ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں