ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ریفریشر کورسز کا آغاز

اتوار 20 اکتوبر 2019 16:15

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس لائن چکوال میں ریفریشر کورسز کا آغاز کردیا گیا۔ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے ریفریشر کورسز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عادل میمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران کی بھی ذاتی طور پر ان کورسز میں شرکت کی۔ ڈی پی او عادل میمن نے اس موقع پر کہا کہ قانون کے مطابق جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے وہ اٹھائیں گے۔سب سے اولین ترجیح ملک کی سا لمیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے چکوال پولیس کسی بھی ایمرجنسی اور غیر یقینی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں