غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین چکوال کے سپوت لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم آف نیلہ بقضائے الٰہی وفات پاگئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 ستمبر 2021 12:52

غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین چکوال کے سپوت لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم آف نیلہ بقضائے الٰہی  وفات پاگئے
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین چکوال کے سپوت لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم آف نیلہ بقضائے الٰہی  وفات پاگئے،*لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق احمد ندیم (ہلال امتیاز ملٹری)نے اپنے عسکری کیریئر کے دوران اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے سوات آپریشن کی کمانڈ کی۔

(جاری ہے)

دوسال 2011-2013 وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز رہے۔

وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں ہونے والے آپریشن" ضربِ عضب" کے معمار تھے۔انہوں نے بحثیت چیف آف جنرل سٹاف بھی خدمات سر انجام دیں ۔جنرل اشفاق ندیم احمد کور کمانڈر ملتان رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کا مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا اور ان دنوں اسی عہدے پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں