چکوال ،عدالتی اہلکار کو لوٹ لیاگیا،مقدمہ درج

منگل 26 مارچ 2024 20:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں عدالتی اہلکار کو لوٹ لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ میں عدالتی اہلکار سے مسلح واردات میں ریڈر اظہر جاوید کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پسٹل کی نوک پر نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں