چکوال،راجہ شیر بلال علی کوتین سال کیلئے لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی ضلع چکوال کا ممبر منتخب کر لیا گیا

اتوار 18 فروری 2018 18:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے سیکرٹری فنانس، نوجوان سماجی رہنما راجہ شیر بلال علی آف مدت آباد کو اگلے تین سال کے لئے لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی ضلع چکوال کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔ راجہ شیر بلال علی سماجی حوالے سے ضلع چکوال میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ان کی خدمات کا دائرہ محیط ہے۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپس کا انعقاد، معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم، سپیشل چلڈرن کے لئے تحائف، غریب اور نادار طلباء کی مالی امداد، رمضان پیکج، ہر سال باصلاحیت خواتین و حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات و ایوارڈز دینا راجہ شیر بلال علی کے کارہائے نمایاں ہیں۔ ڈسٹرکٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کا ممبر بننے کے بعد وہ غریب قیدیوں کو وکلاء مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور چیئرمین والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ احسان محفوظ اختر، سیکرٹری جنرل راجہ ثاقب شہزاد، سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد عمر نے راجہ شیر بلال علی کو ڈسٹرکٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں