چکوال۔ فروغ تعلیم ہی ہماری نئے نسل کی ترقی کے ضامن بن سکتی ہے، رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام

بدھ 19 فروری 2020 17:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی راہنما رکن قومی اسمبلی محترمہ فوزیہ بہرام نیکہاہیکہ فروغ تعلیم ہی ہماری نئے نسل کی ترقی کے ضامن بن سکتی ہے،وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں فروغ تعلیم کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ چکوال شہر میں منیر پبلک سکول اینڈ کالجز میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھی۔ فوزیہ بہرام نے مزید کہا کہ منیر پبلک سکول نجی شعبہ تعلیم میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور راولپنڈی بورڈ میں طلبہ و طالبات بہترین پوزیشنیں حاصل کر کے نقد انعام بھی وصول کر چکے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں