قیام پاکستان قدرت کا حسین تحفہ ہے جو لازوال قربانیوں کے بعد عمل میں آیا،سردار مظہر

بدھ 15 اگست 2018 18:18

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے ذمہ دار سردار مظہر نے لوّ پاکستان طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان قدرت کا حسین تحفہ ہے جو لازوال قربانیوں کے بعد عمل میں آیا،مدینہ کے بعد مملکت خداداد پاکستان وہ واحد ریاست ہے جو خالصتاً اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی جس کے لیے لاکھو ں کی تعداد میں مسلمانان برصغیر نے جانوں کی قربانیاں دی۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے اور 14 اگست کو ا س کا قیام عمل میں آیا، ایم ایس او پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا چاہتی ہے ،ریلی سے ناظم تربیتی امور ایم ایس او چکوال ارشد نسیم ،ناظم چکوال نعمان یاسر، نے بھی خطاب کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،کوئی بھی ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گزشتہ 15سال سے نوجوانوں میں تعمیر وطن اور فروغ تعلیم کے حوالے سے شعور و آگہی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، وطن عزیز پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ادراک اور اس کے سد باب کے لیے نوجوانوں کی فکری تربیت کے حوالے سے ایم ایس او پاکستان اپنا کردار ادا کررہی ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ دریں حالات میں طلبہ برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ نیدر لینڈ کے ملعون گیرٹ ولڈر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی تاریخ کا اعلان دہشت گردانہ کاروائی اور عالمی امن داؤ پر لگانے کی مذموم سازش ہے، ہم نبی کریم ؐ کی ناموس اور ختم نبوت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے ،گیرٹ ولڈر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی تاریخ کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں