چکوال میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دومبینہ دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر ربال موڑ جہلم روڈ سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، 4 عدد ڈیٹونیٹر اور 12 فٹ پرائما کارڈ برآمد ہوا۔دہشت گردوں کی شناخت عبدالحمید اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، عبدالحمید کا تعلق ضلع بہاولپور اور عبدالرحمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں